سال 2025 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں 40 ہوں گی، آئندہ سال 17عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2025کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی2025 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، یوم تکبیرکے موقع پر 28 مئی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ 30، 31 مارچ اور یکم اپریل2025 کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 5 اور 6 جولائی2025کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔۱۴اگست 2025 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔ 9نومبر2025کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔ 25 دسمبر 2025 کویوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔۲۶دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سال2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طےکی گئی ہیں۔ چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائےگا۔سال 2025 میں یکم جنوری، یکم مارچ، یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملےگی۔ غیرمسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر