احساس پروگرام کے تحت گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے ، مستحقین کا تعین کیا جائے گا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے ،سروے مکمل ہونے کے بعد مستحقین کا تعین کیا جائے گا ،ماضی میں سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر سروے کیا جاتا تھا، ان غلطیوں سے بچنے کیلئے جدید سروے نظام ترتیب دیا گیا ہے،سروے کا عمل دو سال سے جاری ہے جسے 31جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا ،احساس پروگرام میں شمولیت کی کوئی فیس نہیں ، عوام بدعنوان عناصر سے محتاط رہیں ۔ہفتہ کولاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا ،احساس پروگرام کے تحت بہت سے پروگرام چل رہے ہیں ان سب کیلئے سروے اہمیت کا حامل ہے ، موجودہ سروے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے تا کہ ماضی جیسی غلطیاں نہ ہوں ،سابقہ ادوار میں سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر سروے کیے جاتے تھے ،سیاسی مفادات،اقربا پروری سمیت دیگر نقائص سے بچنے کیلئے جامع سروے نظام ترتیب دیا گیا ہے ، سروے کا عمل دو سال سے جاری ہے جس کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ،اسی کی بنیاد پر اہلیت کا معیار ترتیب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سروے کا عمل تاخیر سے شروع ہوا اس کیلئے لاہور کی پانچ تحصیلوں میں گھر گھر سروے کیا جائے گا جبکہ کیٹ کی تحصیل میں صرف ڈیسک لگائے جائیں گے ، جو خاندان اس میں شامل ہونا چاہے ہوسکتا ہے ،احساس سروے میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں ،عوام بدعنوان عناصر سے محتاط رہیں



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر