دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن مذاکرات کا نتیجہ ایک دن میں نہیں نکل سکتا: شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہورہا ہے، پہلا مرحلہ ملک کے حالات ٹھیک کرنا ہے، حکومت کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کی سنجیدگی کو دیکھیں گے کہ کیا وہ سنجیدہ ہیں؟ ایک دن میں مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل سکتا لیکن سنجیدگی کا اندازہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا وہی مؤخر کرسکتے ہیں، ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور انصاف ہونا چاہیے، سب دھرنا دینے اسلام آباد ہی آتے ہیں، پی ٹی آئی کو الزام دیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا اچھی بات نہیں، بےگناہوں کو جیل میں رکھا ہوا ہے، لوگ عدالت جاتے ہیں تو انہیں انصاف ملنا چاہیے، عدالت کارکنوں کو رہا کرتی ہے تو پولیس کون ہوتی ہے جو گرفتار کرے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مذاکرات میں مہنگائی پر بھی بات ہوگی اور 26 ویں آئینی ترمیم پر بھی بات ہوگی، بے گناہ لوگوں پر بات ہوگی، مینڈیٹ چوری پر بات ہوگی، پی ٹی آئی کی اچھی کمیٹی ہے، وہ بانی سے بات کرسکتے ہیں، قائل کرسکتے ہیں، کمیٹی مذاکرات کے بعد اڈیالا جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے بات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی ہم حمایت نہیں کرسکتے، فوج ہماری فوج ہے، 16 جوان شہید ہوئے، وہ ہمارے بچے ہیں، ان کے خلاف کوئی بات کرتا ہے توناقابل قبول ہے، سسٹم،سیاسی فسطائیت اور حکومت پر بات کی جاسکتی ہے، گالم گلوچ نہیں ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر