چین کا عظیم تر خلیجی علاقہ نئی معیاری پیداواری قوتوں کے لیے ایک متحرک ترقیاتی انجن میں تبدیل

گوانگ ژو(شِنہوا) عالمی نئی توانائی گاڑی  (این ای وی) کی مارکیٹ میں صف اول کی کمپنی بی وائی ڈی نے  رواں سال  اکتوبر میں ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ نئی توانائی گاڑیاں  فروخت کرکے  ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔

2024کے پہلے 11 ماہ کے دوران بی وائی ڈی نے37 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس کی  اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زائد ہیں۔

نئی توانائی گاڑیوں کا شعبہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ  عظیم تر خلیجی علاقے (جی بی اے) میں تزویراتی صنعتوں کی تیز ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی علاقے میں  بی وائی ڈی قائم ہے۔

56 ہزارمربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا یہ علاقہ ملک کے کل رقبے کا 0.6 فیصد سے بھی کم ہے  جس کی 2023 میں اقتصادی پیداوار  140 کھرب یوآن (تقریباً 19.5کھرب امریکی ڈالر) سے زائد رہی تھی  جو ملکی مجموعی پیداوار کا تقریباً 9واں حصہ ہے۔ یہ چین کے سب سے زیادہ کھلے اور اقتصادی طور پر متحرک علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ ان علاقوں میں بھی شامل ہے جہاں اقتصادی ترقی کا معیار بلندترین ہے۔

اعلیٰ معیار کی پائیدار ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوانگ ڈونگ صوبے نے حالیہ برسوں میں 20 تزویراتی صنعتی کلسٹرز کے لئے عملی منصوبے مرتب کئے  ہیں جن میں گاڑیوں کی  صنعت، نئی- نسل کی الیکٹرانک معلوماتی ٹیکنالوجی، ماحول دوست پیٹروکیمیکلز، جدید گھریلو آلات اور مواد شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر