پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو سامنے رکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایک اور بڑا اقدام کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی ٹی 20 سائڈ بہتر بنانے کے لیے اسٹرائیک فورس کی تشکیل دی جا رہی ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹرائیک فورس 100 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہوگی، بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کیا جائے گا، ایک سال کے دوران 100 باصلاحیت نوجوانوں کی سلیکشن کی جائے گی۔ یہ پروگرام چھ چھ ماہ پر مشتمل ہو گا یعنی ہر چھ ماہ میں پچاس بیٹرز کی تلاش ہو گی اور اس نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ا سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 سکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے روانڈ سے باہر ہو گئی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر