وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کون کون شامل؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوتے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی کے نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر بنائی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکرات میں ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم کی جانب سے مذاکرتی کمیٹی کی تشکیل پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کمیٹی کی تشکیل کا عمل مثبت سمجھتے ہیں۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا مذاکرات میں اچھی سوچ کے تحت جامع بات ہونی چاہیے، مذاکراتی عمل کا ٹائم فریم ہونا چاہیے، وقت کی نزاکت دیکھتےہوئےمذاکرات کومثبت انداز سے آگے بڑھانا ہوگا۔گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔واضح رہے تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کی باتیں گزشتہ کافی دنوں سے جاری ہے مگر باضابطہ مذاکرات کا آغاز اب تک نہیں ہو سکا تھا جبکہ عمران خان نے چند دن قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی سنجیدہ کوشش نا ہونے کی صورت میں آج سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر