حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے اور القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر حکومت نے کل تک 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ مانا تو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع ہوجائےگا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل کال پر عمل شروع کردیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ سول نافرمانی کی کال دے دوں گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر