وطن عزیز کو بے دردی سے نوچنے والے نشان عبرت بن چکے، عثمان بزدار

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر قیمتی وسائل ضائع کئے، وطن عزیز کو بے دردی سے نوچنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں۔ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر مراد راس، اراکین صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چودھری اور اسد کھوکھر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے سمیع اللہ چودھری کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پائیدار ترقی کی حقیقی بنیاد رکھ دی، 560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع ترقی کرے گا، ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر صوبے کے قیمتی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا، ماضی کی حکومت میں یہ نمائشی منصوبے کل بھی سفید ہاتھی تھے اور آج بھی سفید ہاتھی ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ملتان کے بعد جلد ہی بہاولپور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، سرکلر روڈ بہاولپور کی کشادگی کے لئے فنڈز فراہم کریں گے، پہلی فرصت میں بہاولپور آں گا، جنوبی پنجاب کے مینڈیٹ کی پہلے بھی لاج رکھی ہے اور آئندہ بھی لاج رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر