10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملائیشین وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاپتا طیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ ہواہے، اوشن انفنٹی کو طیارے کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالر ملیں گے۔8 مارچ 2014 کو 227 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان پر مشتمل ملائیشین ائیر لائنز کا طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحرِ ہند کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کےمطابق طیارہ آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں بحر ہند کے اوپر دیکھا گیا تھا۔ملائیشیا کے حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ملائیشیا ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام فضائی تاریخ کے سب سے بڑے زیرِ آب آپریشنز میں سے ایک تھا اور اس میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین جیسے ممالک شامل تھے۔اس آپریشن کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے میں طیارے کا ملبہ تلاش کیا گیا جس میں اندازاً 120 ملین ڈالر کی لاگت آئی اور اسے 1046 دنوں کی تلاش کے بعد جنوری 2017 میں بند کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر