کیا کراچی کے بچے لاوارث ہیں، ڈمپروں سے ہلاکتیں نہ رکیں تو خود ڈمپروں کے آگے آؤں گا: گورنر سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا ایک دو سالہ بچی کا سر ڈمپر نے کچل دیا، دن ہو رات ہو شہر کراچی میں ڈمپر لیکر سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا اب یہ معاملہ نہیں رکا تو ان ڈمپروں کو روکنے کے لیے آپ کو یہ گورنر ڈمپروں کے آگے نظر آئے گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کاہ کہ ڈمپر نہیں رکے تو اس پر وہ ایکشن ہوگا کہ سب یاد رکھیں گے، اگر شہر میں ڈمپر کسی قانون کے تحت نہیں چل رہے تو ڈی آئی جی ٹریفک کو بتانا ہوگا کیوں قانون پر عمل نہیں ہو رہا ؟کامران ٹیسوری کا کہنا تھا میں ان معاملات پر عدالت ضرور جاؤں گا، کیا اس شہر کے بچے لاوراث ہیں جو اس طرح سے مارے جا رہے ہیں؟ بس ہوگئی اب مزید ایسا نہیں کرنے دیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے 24 دسمبر کو گورنر سندھ میں مہاجر ثقافت کا دن منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر قوم کی ثقافت کو گورنر ہاؤس میں اہمیت دی، تین بار سندھی اجرک ڈے پر ثقافت کے رنگوں کو یہاں سجایا۔ان کا کہنا تھا ہم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کے موقع پر مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے اکابرین کو ایک اسٹیج پر جمع کیا اور سب نے ایکدوسرے کے لیے اچھے کلمات ادا کیے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر