افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 65 افراد زخمی ہو گئے۔غزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار نے بتایا کہ ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤن شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حادثے کے زخمی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر