کوئی کام تحریری ہوئے بغیر نہیں کرتے، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق سوال پر محسن نقوی کا جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کوئی کام تحریری ہوئے بغیر نہیں کرتے، اگر کوئی مکرے گا تو دیکھیں گے کہ کیسے مکر سکتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول طے ہونے سے متعلق سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا بس تھوڑا صبر کریں سب سامنے آ جائے گا۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا ابھی دیکھیں کیا سامنے آتا ہے، بہت جلد چیزیں سامنے ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔دوسری جانب غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مماملات طے پا گئے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاکستان اور بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کولمبو یا ڈھاکہ ہو سکتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا ہے اور پاکستان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2029 کی میزبانی بھی ملے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر