حکومت اور پی ٹی آئی میں بیک چینل رابطے فعال کرنے کی کوششیں، مثبت نتائج کی امید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک باخبر ذریعے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ رابطے جلد ہی قائم ہو جائیں گے جن سے کچھ مثبت نتائج برآمد ہو سکیں گے، یہ رابطے اُن رابطوں سے مختلف ہیں جو حکومت اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے عمران خان کی 7 رکنی کمیٹی کے حوالے سے عوام میں زیر بحث ہیں۔یہ بیک چینل رابطے وہی ہیں جو گزشتہ ماہ ہونے والی پس پردہ غیر رسمی بات چیت میں شامل تھے جب تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کو ڈی چوک تک پہنچنے سے روکنے کیلئے بات چیت ہو رہی تھی۔عمران خان کو معلوم تھا کہ اُن کی جماعت کے رہنماؤں سے حکومت کی کون سی شخصیات بات چیت میں مصروف ہیں تاہم، میڈیا کے پوچھنے پر ان کے نام بتانے سے اجتناب کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر احتجاجی مارچ ختم کرنے کیلئے عمران خان نے اپنی رہائی کی پیشگی شرط رکھی تھی تاہم حکومتی ارکان نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔بعد میں ان ہی پس پردہ رابطوں کے نتیجے میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں دھرنا دینے کے حوالے سے مفاہمت ہو گئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو جیل میں پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔تاہم عمران خان کی جانب سے سنگجانی میں احتجاجی مارچ روکنے کی ہدایت کے باوجود بشریٰ بی بی نے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔جس وقت تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ سنگجانی کے بارے میں عمران خان کی ہدایت کو کیوں نظر انداز کیا گیا، اُس وقت حکومت میں کئی لوگوں کا خیال ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان اتفاق رائے تھا۔ اب، پی ٹی آئی کے گزشتہ ماہ سے رابطے دوبارہ فعال ہو رہے ہیں، ذریعے نے پس منظر کے ان رابطوں کو اہم قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر