اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قطر کی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے اور لوگوں کی زندگیوں اور نجی و سرکاری املاک کو خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس گاڑی ضبط کرلی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں ضبط کی گئی لگژری کو تباہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
قطر میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا شخص گرفتار، لگژری گاڑی بھی تباہ کردی گئی



