50 فیصد سینیٹرز پیسے دے کر منتخب ہوئے ہیں: شاہد خاقان کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، رول آف لاء نہیں ہوگا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے مشرقی پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا اور آدھا ملک کھو دیا، مجھے الیکشن سے قبل معلوم تھا الیکشن چوری ہوگا اس لیے حصہ نہیں لیا، دعوے سے کہتا ہوں 50 فیصد سینیٹرز پیسے دے کر بنے، اپنی جماعت کو بتا دیا تھا ہم ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اور عوام کی رائے کا احترام نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا، ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ صرف الیکشن چوری ہے، یہاں رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد ججز کی تعیناتی انتظامیہ کے تابع کردی ہے، جب تک یہ ترمیم رہے گی ملک کا نظام عدل خرابی کا شکار رہے گا، بارز کو اس پر آواز اٹھانا ہوگی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ججز اور بیوروکریسی سمیت سب سے سوال ہونا چاہیے کہ ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں، ہمارے ہاں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ایک دارالحکومت پر حملہ آور ہوتا ہے دوسرا آگے سے گولیاں چلاتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر