مذاکرات کیلئے میرا دفتر اور گھر حاضر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت اور اپوزیشن کو پیشکش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کےلیے مذاکرات بہت ضروری ہیں اور مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کچھ دنوں سے حکومت اور اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں مگر اب تک کسی جانب سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ ان کی کمیٹی ہےاور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیر اعظم سے بات چیت کریں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر