مدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے لہٰذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، یہی جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظورکردہ بل تسلیم کیا جائے، گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہےحکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹف کے حوالے نہ کریں یا پھر قوم کو بتادیں ایوان میں فیصلےعوام کی نہیں فیٹف کی مرضی سےہوں گے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے 26 ویں ترمیم میں مدارس سے متعلق جے یو آئی کا تجویز کردہ بل منظور کیا تھا مگر بعد ازاں صدر نے بل پر اعتراض کر کے اسے واپس بھیج دیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر