چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے نامزدگی 3 سینیئر ترین ججز میں سے ہوگی: مجوزہ ججز تقرری رولز جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ججز کی مجوزہ تقرریوں کے رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کےلیے جاری کیا گیا اور مجوزہ رولز پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ مجوزہ رولز کو 21 دسمبر کو منظوری کےلیے جوڈیشل کمیشن غور کرے گا۔ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت میں ججوں کی تقرری کے مجوزہ قواعد کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔مجوزہ قواعد کے مطابق بطور جج تقرری کے لیے میرٹ کا تعین آئین کے تحت جج کے حلف میں درج معیار کے مطابق کیا جائے گا، بلا خوف و رعایت، محبت یا بغض کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔مجوزہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ کسی نامزد شخص کے میرٹ کا جائزہ لیتے وقت پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربہ مدنظر رکھا جائے گا، قانونی صلاحیت،کارکردگی، ابلاغ کی صلاحیت، دیانتداری اور خودمختاری کو مدنظر رکھا جائے گا۔مجوزہ قواعد کے مطابق اپنی نامزدگی پر اثر انداز ہونے کے لیے رابطہ کرنے والا بطور جج تقرری کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔مجوزہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ ‎کسی متوقع یا موجودہ خالی آسامی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا کوئی بھی رکن نامزدگیاں پیش کر سکتا ہے، سپریم کورٹ میں جج تقرری کے لیے نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے پانچ سینیئر ترین ججوں میں سے کی جائے گی اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کی تقرری کے لیے نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں سے ہوگی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر