شہید نواسی کو آخری مرتبہ پیار کرتے وائرل ہونیوالا فلسطینی خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غزہ کے جنوبی علاقے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں آج ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خالد نبحان بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ خالد وہی فلسطینی ہیں جنہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والی اپنی 3 سالہ نواسی ریم کو اپنی ’روح کی روح‘ کہتے ہوئے الوداع کہا تھا، یہ واقعہ 22 نومبر 2023 کو غزہ کے النصیرات کیمپ میں پیش آیا تھا۔ اسرائیلی حملے کے بعد خالد کی اپنی شہید نواسی ریم کی لاش کو تھامے، اس کے چہرے سے گرد صاف کرتے اور اس کے بالوں کو درست کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریم کی شہادت کے بعد خالد نے اپنے غم کو عمل میں بدل دیا، وہ اکثر زخمی خاندانوں کی مدد کرتے اور ان کے لیے امداد فراہم کرتے دیکھے گئے۔انہوں نے ’ریم: روح کی روح‘ کے نام سے ایک مہم بھی شروع کی جس کا مقصد غزہ کے بچوں کے چہروں پر خوشیاں لانا تھا، وہ بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کرتے تاکہ ان کے دکھوں کو کم کیا جا سکے۔خالد کی شہادت نے ایک ایسے شخص کی زندگی کا اختتام کیا ہے جس کے محبت، ہمدردی اور مزاحمت کے جذبے نے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر