حکومت نے ڈیجیٹل مواد پر کنٹرول سخت کرنے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) دی نیوز کی نمائندہ نادیہ خالد کی رپورٹ کے مطابق سینئر حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ترامیم کو حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کے لیے اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔حکام نے بتایا کہ پیکا قانون میں مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنا، خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے وسیع اختیارات کے ساتھ دو نئی اتھارٹیز کا قیام ہے۔دوسری جانب آج قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کیا جائے گا جس میں مجوزہ قانون کے تحت دو اہم ادارے قائم کیے جائیں گے۔ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے اور اس میں چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور پی ٹی اے سربراہان بھی شامل ہوں گے جب کہ دوسرا ادارہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ہوگا جس کی سربراہی سرکردہ ماہرین کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون کا بنیادی مقصد قوم کے ہر فرد کیلئے ڈیجیٹل شناخت پیدا کرنا ہے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ پیدائشی سرٹیفکیٹ سے لے کر تعلیمی ریکارڈ، صحت کا ریکارڈ، زمین کا ریکارڈ، اثاثے،کاروبار،پولیس سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ تک اہم خدمات کی بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت پہلے ہی اپنے 65 فیصد آپریشنز کو ای گورننس میں منتقل کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر