انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، وزیر مملکت آئی ٹی کا اعتراف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی اور فور جی کی اسپیکٹرم بہتر کی جائے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئے گی، جب تمام چیزیں ٹھیک بھی ہوتی ہیں پھر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ پاکستان میں بہتر نہیں ہوتی، اس وجہ سے فری لانسر اور آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوتی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ پروائیڈرز سے بات ایڈوانس اسٹیج میں ہے، جب تک اسمارٹ ڈیوائسز دستیاب نہ ہوں انٹرنیٹ بے معنی ہوتا ہے۔ شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں 95 فیصد لوکل ڈیمانڈ پرلوکل مینوفیکچر اسمارٹ فونز بنائے گئے، 2024 کے پہلے 9 ماہ میں 2 جی سمیت 87 لاکھ (8.7 ملین) اسمارٹ فونز پاکستان میں بنائے گئے، کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کچھ ہی عرصے میں اسمارٹ فونز ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ٹیکنالوجی ہمارے لیے ایک الگ چیلنج ہے، دنیا میں ہر جگہ ریگولیٹری چیلنجز ہیں یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہے،بچوں کی سائبر سکیورٹی اور پروٹیکشن بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری فری لانسرز سےبھی بات ہوتی ہے،کوشش ہوتی ہے ان کا ہر چیلنج حل کرنے کی کوشش کریں، ہم نے مختلف ادوار میں طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے، آج تک 11 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر