لاہور بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار کراچی تک پھیل گیا

 کراچی(نیشنل ٹائمز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار کراچی تک پھیل گیا ہے۔ حساس اداروں نے لاہور بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک ڈیوڈ کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا جس کے مطابق وہ کراچی کا رہائشی ہے اور اس کے نام پر دو موبائل سم کارڈ رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بھی کراچی سے بنا ہوا ہے۔حساس ادارے کے اہلکاروں نے گزشتہ شب محمود آباد کے علاقے میں واقع اس کے گھر اور سسرال پر چھاپے مارے، چھاپے کے وقت گھر میں ڈیوڈ کی بیوی اور ایک بیٹا موجود تھے جبکہ سامنے ہی واقع سسرال میں اس کے سسرالی رشتے دار موجود تھے۔چھاپے کے دوران ڈیوڈ کے ایک بیٹے کیون اور برادر نسبتی (سالا) پال کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ کچھ دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔مبینہ ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کا دوسرا بیٹا ڈینزل بیرون ملک مقیم ہے، ڈیوڈ بحرین میں رہتا ہے لیکن 2010 میں اہل خانہ کو واپس پاکستان لے آیا تھا، خود بھی ڈیڑھ ماہ قبل ہی بحرین سے کراچی آیا تھا جبکہ اس دوران اس نے تین مرتبہ لاہور کا دورہ کیا، لاہور میں بھی وہ جن لوگوں سے رابطے میں رہا انھیں بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر