بشریٰ بی بی نے علی امین پر پتھراؤ کرایا: عطا تارڑ کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پی ٹی آئی کی اگلی کال کا انتظار کر رہے ہیں، فائنل کال کی طرح یہ بھی ناکام ہوگی، ان کی کوئی کال پُرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈاؤن ہوگا، اب ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کوئی کال دیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، غیر ملکی میڈیا کو دی جانے والی گمراہ کن بریفنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بریفنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے چند جھوٹ پر مبنی الزامات لگائے، وزیراعلیٰ کے پی کی ملک دشمنی کو عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، شرپسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے، آپ نے 9 مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھول سکتی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، علی امین کہتے ہیں اگلی کال پرُ امن نہیں ہوگی، علی امین بتائیں ان کی کون سی کال پر امن رہی ہے، آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے علی امین پر پتھراؤ کرایا، فوٹیج سامنے آگئی کہ کارکنوں نے آپ کی گاڑی پر پتھر مارے، بوتلیں بھی پھینکی گئیں، 26 نومبرکو انتشار اور لاشوں کی سیاست کی گئی، علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک میں تنہا چھوڑکر کیوں بھاگے؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے پہلے 1200 افراد کی لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنایا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں، آپ بتائیں کہ شہید ہونے والے رینجرز اورپولیس والوں کاخون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر