پنجاب حکومت کے’مری ڈیولپمنٹ پلان’ کے خلاف مری میں گرینڈ جرگےکا انعقاد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے مقام پر گرینڈ عوامی جرگہ منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم این اے صداقت عباسی سمیت مختلف رہنماؤں نے جرگے سے خطاب کیا اور 27 دسمبر کو مری کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔گرینڈ جرگے سے ن لیگ نے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ جرگے میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ آج مال روڈ اور جھیکا گلی سمیت مختلف چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔جرگہ مری میں جھیکاگلی چوک کی ری ماڈلنگ، مال روڈ پر سیکشن فور اور ایکسپریس وے پر آپریشن کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذکی گئی تھی۔شاہد خاقان عباسی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں جس نواز شریف کو جانتا ہوں وہ لوگوں کو روزگار دیتا ہے چھینتا نہیں۔ یہ کیسی حکومت ہے جو اپنے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر اُن کی بلڈنگ توڑ رہی ہے اور روزگار چھین رہی ہے، ہر چیز کا حل موجود ہے، عوامی طاقت کے آگےکوئی حکومت مقابلہ نہیں کرسکتی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری 37 سالہ سیاسی تاریخ میں کبھی مری میں دفعہ 144 نافذ نہیں ہوئی۔ حکومت مری میں کوئی بھی قدم اُٹھانے سے پہلے عوام کو اعتماد میں لے اور تخفظات دور کرے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر