چین کی این ڈی آر سی کا 2025 میں زیادہ فعال اور موثر میکرو پالیسیوں کے عزم کا اظہار

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے کہا ہے کہ وہ 2025 میں زیادہ فعال اور موثر میکرو پالیسیوں کو نافذ کرے گا تاکہ معیشت کو بہتر ڈھانچے اور مضبوط رفتار کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

این ڈی آر سی کے سربراہ ژینگ شان جے نے قومی کارکردگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو مضبوط بنانے اور میکرو اکنامک پالیسی کے رجحانات کے تسلسل کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

ژینگ شان جے کے مطابق تمام محاذوں پر ملکی طلب کو بڑھانے، ایک متحد قومی منڈی تیار کرنے، کلیدی صنعتوں کو بہتربنانے کے عمل کو فروغ دینے، لوگوں کی مرکزیت پر مبنی نئے شہر آباد کرنے، کاربن کے اخراج میں کمی اور مکمل خاتمے تک پہنچنے کے اہداف کے لئے فعال اور دانشمندانہ طور پر کام کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

ژینگ نے کہا کہ این ڈی آر سی 14 ویں 5 سالہ منصوبہ (2021-2025) میں اہداف اور کاموں کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کو بھی آگے بڑھائے گا اور 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کی تشکیل کو موثر طریقے سے انجام دے گا۔

ژینگ شان جے نے اس موسم سرما میں کچھ اہم کاموں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں زرعی پیداوار، کوئلے، بجلی، تیل اور قدرتی گیس کی فراہمی اور سفری آمدورفت کاانتظام شامل ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر