ملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے، 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے: مزمل اسلم کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے کم ہے، وفاقی حکومت کی صنعتی ترقی بھی صفر فیصد ہے، شہباز حکومت کی کارپوریٹ پروفٹ گروتھ شرح منفی ہے، وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈ کی ادائیگی میں تاخیرکررہی ہے، شہباز حکومت کے دوران ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود دور میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ سےبیرونی سرمایہ کاری کی تیزی سے واپسی جاری ہے اور ملک میں بیرون سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پرآچکی ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت 2 سال سے بیرون ملک بانڈ بھی جاری نہیں کرسکی، قوت خرید اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ ملک سے ہجرت میں بےلگام اضافہ ہوا ہے، اب تک 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر