کراچی ائیر پورٹ پر کارگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، اڑان بھرتے ہی انجن دھماکے کے بعد بند ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی کارگو طیارے کا ایک انجن دھماکے کے بعد بند ہو گیا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں نے زمین پر یہ آواز سنی۔پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت چاہی، اس دوران طیارے کو اضافی ایندھن ضائع کرنے کی ہدایت کی گئی۔کارگو طیارے نے سمندر پر کئی چکر لگا کر اضافی ایندھن خارج کیا اور واپس کراچی ائیرپورٹ پر محفوظ طریقے سے ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارہ اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔متاثرہ طیارہ چار انجن کا حامل بوئنگ 747 تھا جو ایک انجن بند کر کے بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کر گیا۔ کارگو طیارہ کراچی سے سعودی عرب کے شہر ریاض جا رہا تھا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر