چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کا ان آفیشل اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملے گا۔پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحریری طور پر معاہدہ نہیں ہوا اور ابھی صرف اصولی معاہدہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا، 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فیوژن فارمولے کےتحت پاکستان 5 میچز کے لیے دبئی، بنگلادیش اورسری لنکا سے بات کررہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دبئی کو وینیو قرار دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئمز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میچز کی پاکستان سے منتقلی پر آئی سی سی نے پاکستان کو ازالے کی پیشکش کی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں اضافی معاوضے کی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں تمام معاملات کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے،کل تک تمام اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔آئی سی سی ذرائع کا کہناہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر تبادلہ خیال جاری ہے اورمعاملات طے ہوتے ہی پریس ریلیز سے اعلان کردیا جائے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں ساری بات سامنے آجائے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر