بلوچستان اور پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 5 روز میں 43 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے جس میں 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 13 دسمبرکی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کی جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔ 9 دسمبر سے اب تک پختونخوا میں 18 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 13 دسمبر کو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کاروائیاں کیں، موسیٰ خیل اورپنجگورمیں دو الگ الگ آپریشنزمیں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا، یہ کارروائیاں علاقے میں امن بحال ہوجانے اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر