لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پرملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت 9 سال قیدکی سزا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنےکے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد شعیب کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنائی، ملزم پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم کو اسی طرح کے کیس میں 2017 میں بھی سزا ہوچکی ہے ، ملزم کی اپیل تاحال سندھ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، ملزم نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلا کر پریشان کرتارہا ہے، ملزم جان بوجھ کرمتاثرہ لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔ایف آئی اے کا مؤقف تھا کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا منگیتر تھا، منگنی ختم ہونے پر ملزم نے تصاویر وائرل کردیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر