بیجنگ (شِنہوا) چین میں اس وقت 97ہزار سےزائد آن لائن کورسز (ایم او او سیز)دستیاب ہیں جن میں 1.39 ارب مرتبہ شرکت کی گئی ہے۔
وزارت تعلیم نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ دونوں اعداد و شمار عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔
وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے اعلیٰ تعلیم کے اسمارٹ پلیٹ فارم نے اب تک 31 ہزار آن لائن کورسز شروع کئے ہیں۔ جنہیں 78 ہزار اساتذہ پڑھارہے ہیں۔ اسے 183 ممالک و خطوں سے صارفین نے 9کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ وزٹ کیا گیا ہے۔
حالیہ برسوں میں وزارت نے اعلیٰ تعلیم کی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کے کم ترقی یافتہ مغربی علاقوں میں طلباء کو مزید اوپن آن لائن کورسز فراہم کرنے کے لئے معیاری ایم او او سیزشروع کرنے اور ایک خصوصی پروگرام پر عملدرآمد کرنےسے متعلق کوششوں میں اضافہ کردیا ہے۔



