کمبوڈیا کے سیاحتی مرکز میں کمبوڈیا-چین دوستی میلے کا انعقاد

سیئم ریپ، کمبوڈیا (شِنہوا) کمبوڈیا-چین دوستی میلہ 2024  کمبوڈیا کےشمال مغربی صوبے سیئم ریپ  میں منعقد ہوا جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں مضبوط کرنا تھا۔

تقریب کے تقریباً 180 شرکاء سے خطاب میں کمبوڈیا کے مستقل نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے وزیر وانگسی ویسوتھ نے کہا کہ یہ میلہ لوگوں اور خاص کر  نوجوانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لیے مفید  ہےجس سے انہیں دونوں ممالک کی ثقافت اور روایات کو جاننے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ دونوں ممالک کے نوجوان کاروباری افراد کے لیے دوستی، اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ  کمبوڈیا-چین آزاد  تجارتی معاہدے (سی سی ایف ٹی اے) کے تحت سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع تلاش کرنے کاایک پلیٹ فارم بھی تھا۔

ویسوتھ نے کہا کہ چین ایک اچھا دوست ہے جس پر کمبوڈیا بھروسہ کر سکتا ہے اور ہماری آہنی دوستی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ میلہ لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، سیاحت اور ثقافت میں تعاون کو فروغ دے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر