شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں7 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پہلا آپریشن میران شاہ میں کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کی۔ اس آپریشن میں مزید 3 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 34 سال کے لانس نائیک محمد امین شہید کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے دو مختلف آپریشنزمیں 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکو سراہا۔وزیراعظم شہبازشریف نےجام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد امین شہید کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسزکو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر