کابل میں دھماکا، جلال الدین حقانی کے بھائی و وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان حقانی ظہر کی نماز پڑھ کر واپس آرہے تھے کہ دھماکا ہوا۔طالبان ترجمان کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کو داعش نے نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمان حقانی کو وزیر بنایا گیا تھا۔پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں دہشت گرد حملے میں عبوری افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اسحاق ڈار نے افغان وزارت برائے افغان مہاجرین پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر