کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان سےگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سال کا نوید جاں بحق ہوا۔گلبائی کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوا جب کہ شوہر زخمی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سال کی شبانہ اور ایک سال کے زوہان کے نام سے ہوئی ہے۔قیوم آباد جام صادق پل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سال کا راج جاں بحق ہوا، صدر لکی اسٹار کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60 سال کا معروف جاں بحق ہوا۔ناگن چورنگی کے قریب پک اپ گاڑی کے پول سے ٹکرانے سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہوا جس کی شناخت 36 سال کے شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے۔بلدیہ حب ریورروڈ پر موٹرسائیکل سلپ ہوگئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا اور ناظم آباد پل پر بھی حادثات میں 2 افراد جان سےگئے ۔دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ کراچی میں رواں سال اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ روز شہری مارے جا رہے ہیں۔ رواں سال حادثات میں 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں سے ان حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات سے متعلق 345 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ شہر میں ترقیاتی کاموں کے سبب ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بڑھی ہے۔ ہیوی ٹریفک کے خلاف چلان بڑھایا جائےگا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔کوشش کریں گے ٹریفک حادثات کو کم کیا جائے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر