کرم: گرینڈ جرگہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، راستے بند، اشیائے ضروریہ کی قلت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جرگہ ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ امن جرگہ کل کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تاہم کوہاٹ میں آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں جس سے اشیائے خورونوش، پیٹرول اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے جب کہ علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
اور موبائل سروس بحال
حکام کے مطابق ضلع میں گیس ختم ہونے پر تندور اور ہوٹل بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ اس حوالےسے ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کا واحد حل مرکزی شاہراہ محفوظ بنانا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ حالات معمول پر لانے اور متاثرین کی امداد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے گزشتہ ماہ کرم میں قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سے اب تک حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر