حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر توہینِ عدالت کیس میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں وفاقی حکومت نے اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرائےگئے جواب میں کہا گیا ہےکہ عدالتی ہدایات کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے باربار رابطہ کرکے بتایا گیا کہ احتجاج کے لیے نئے قانون کے تحت درخواست دیں۔حکومتی جواب میں مزید کہا گیا کہ ہمارے رابطہ کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی، انہیں مخصوص جگہ سے متعلق بھی کہا گیا لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی جاری رکھی۔ سیکرٹری داخلہ نے جواب میں کہا کہ انتظامیہ نے شہریوں کی کم سے کم مشکلات کے لیے شہر میں سکیورٹی کے انتظامات کیے، بطور سول سرونٹ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاجروں کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا جس پر تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر