وزیر خارجہ شاہ محمود نے دلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دلی میں کشمیر کانفرنس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر اپنا تاثر بہتر کرنے کی ناکام کوشش کی، کچھ چنے ہوئے لوگوں کو بھارت لے جایا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی جانب سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کو دعوت نہیں دی گئی، ساڑھے 3 گھنٹے کی نشست کا کوئی طے شدہ ایجنڈا نہیں تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کل 5 اگست کے اقدام واپس لینے کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں ملا، اے پی سی میں مودی نے اعتراف کیا کہ دلوں کی دوری ہے، کشمیری دلی سے دور ہیں۔دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں مودی کو حاصل کچھ نہیں ہوا، اے پی سی میں بھارتی سرکار نے مبہم بات کی، کشمیری رہنماؤ ں نے مطالبہ کیاتھا کہ 5 اگست سےپہلےکی حیثیت بحال کی جائے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیری رہنماؤ ں کی مودی سرکار سے میٹنگ ہوئی لیکن حاصل حصول کچھ نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر