سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں اور ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین شروع کرنے کی بات ہوئی، سرمایہ کاروں نے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنک بسوں سے متعلق بھی کہا گیا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ہم نے پروجیکٹ شروع کردیا، پنک ٹیکسی پروجیکٹ شروع کرنے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن بن چکی، ریڈ اور یلو لائن پر کام چل رہا ہے، بی آر ٹی بنانے کے دوران بہت ساری یوٹیلیٹیز بھی منتقل کرنا ہوتی ہیں یہ بھی تاخیر کی وجہ ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر