مدارس کا معاملہ تعلیمی ہے اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے: سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے نظام کو کسی بیرونی ایجنڈے سے خطرہ نہیں، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ ہی منسلک ہونا چاہیے، مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے لہٰذا اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019 میں مدارس کے نئے بورڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، آج وہ تمام بورڈز بھرپور طریقے سےکام کررہے ہیں، ہم کیسے مدارس پر سمجھوتا کرسکتے ہیں، ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہےکہ بیرونی ایجنڈا آئے گا اور یہ ہوجائے گا۔اس موقع پر ڈی جی مذہبی تعلیم غلام قمر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد مدارس سے متعلق معاہدہ ہوا تھا، طے ہوا تھا کہ تمام مدارس ڈائریکٹریٹ ریلیجیس ایجوکیشن کے ساتھ منسلک ہوں گے، ہم نے مدارس کو قومی دھارے میں لانا ہے اور تعلیمی نظام کو سپورٹ کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر