عالمی ادارہ صحت کانگو میں غیرتشخیص شدہ بیماری کی تحقیقات میں شامل ہو گیا

کنشاسا (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) عوامی جمہوریہ کانگو میں محکمہ صحت کی مدد کے لیے ماہرین بھیج رہا ہے تاکہ ملک کے جنوب مغربی صوبہ کوانگو کے ایک علاقے پان زی میں غیرتشخیص شدہ بیماری کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے افریقی علاقائی دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین عوامی جمہوریہ کانگو کی ردعمل ٹیم کا حصہ بن کر پان زی جارہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک ابتدائی مقامی ٹیم نومبر کے اختتام سے کوانگو میں محکمہ صحت کی مدد کررہی ہے تاکہ بیماری کی نگرانی کا نظام مستحکم کرکے مرض کی نشاندہی کی جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر برائے افریقہ متشی دیسو موئٹی نے کہا کہ ہماری ترجیح متاثرہ خاندانوں اور برادریوں کو مئوثر مدد فراہم کرنا ہے۔ بیماری کی وجوہات کی نشاندہی کرنے، اس کی منتقلی کا طریقہ سمجھنے اور جلد از جلد مناسب ردعمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں جاری ہیں۔

عوامی جمہوریہ کانگو کی وزارت عوامی صحت کے مطابق پان زی صحت زون میں اب تک 394 کیسز اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بیماری کی علامات میں سر درد، کھانسی، بخار، سانس لینے میں دشواری اور خون کی کمی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر