گوادرکا نیا بین الاقوامی ایئرپورٹ دسمبر کے آخر تک فعال ہو جائے گا

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کہا ہے کہ نیا گوادر بین الاقوامی ایئرپورٹ دسمبر کے آخر تک کام شروع کردے گا۔

پی اے اے کے بیان کے مطابق  دورے کے موقع پر افسر کو ایئرپورٹ کی جدید خصوصیات اور مستقبل میں اس سے پیدا ہونے والے کاروبار اور سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

چین کی طرف سے عطیہ کردہ ایئرپورٹ پر 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت میسر ہے جہاں بڑے سول طیارے کو اتاراجاسکتاہے اوراس کا رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے۔

رابطوں کے چیلنجز سے نمٹنے ہوئے ایئرپورٹ جدید ایئر لائنز کو گوادر تک خدمات کی فراہمی کے قابل بنائے گا، علاقائی اقتصادی ترقی میں اضافہ کرے گا اور گوادر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک ترسیلی مرکز کے طور پر پیش کرے گا۔

چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم منصوبہ سی پیک 2013 میں شروع کیا گیا تھا جو  پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گوادر پورٹ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں کاشغر سے جوڑنے والی راہداری ہے، جس کے پہلے مرحلے میں توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ نئے مرحلے میں زراعت اور معاشی شعبوں تک توسیع دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر