اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اُس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا کہا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور اب دونوں ساتھ نہیں رہتے۔
عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کو طلاق دینے کی افواہوں کی تردید کر دی



