اسلام آباد اورپنجاب پولیس کو شیرافضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل نے سیل ایف آئی آر کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس ارباب محمد نے کہا کہ ہم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی پاور سے متعلق ایک فیصلہ دیا ہے، اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ نے بہترین لینڈ مارک آرڈر دیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے بھی رپورٹ آنی ہے، اس پر عدالت نے ڈی ایس پی لیگل کو ہدایت کی کہ آپ پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے ریکارڈ منگوائیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے 41لاکھ روپے اپنے کیسوں کی وکالت میں لگ گئے ہیں، اسلام آباد کے مقدمات کے لیے 10 دسمبر جبکہ پنجاب بڑا ہے تو 20 دسمبر تک وقت دے دیں، جہاں کیس ہوا ہم پیش ہو جائیں گے۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے اسلام آباد اورپنجاب پولیس کو 20 دسمبر تک شیر افضل کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر