سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں نتائج کے حوالے سے بھی بتادیا گیا ہے، میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے نتائج 15 اگست تک آئیں گے۔اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اسکولوں میں تعلیمی سال26-2025 یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔بعدازاں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار ہے، موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر