پاک روس تعلقات پر مغرب کو ناراض نہیں ہونا چاہیے: اویس لغاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا کہ ہم پاک روس تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، پاک روس تعلقات نہ کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے اور نہ کسی کے مفاد کے خلاف ہیں، پاکستان روس تعلقات پر مغرب کو ناراض نہیں ہونا چاہیے، یہ فوائد اقتصادی فوائد میں تبدیل ہوجائیں گے۔وزیر توانائی نے کہا کہ تیسری دنیاکے ممالک کی ترقی کے لیے عالمی طاقتوں کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے، مارچ سے پاکستان اور روس کے درمیان آزمائشی مال بردار ٹرین چلے گی، ہم پاکستان اور روس کے درمیان براہِ راست فضائی سروسز کے قیام پر غور کررہے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برکس کے اندر رکن ممالک سے بہتر اور قریبی علاقائی تعاون کا فائدہ ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر