خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سراروغہ جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 2 خوارج بشمول خارجی رہنما خان محمد عرف کھورے ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی خان محمد عرف کھورے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت نے خان محمد عرف کھورے کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر