بھارت: گولڈن ٹیمپل میں سکھ تنظیم اکالی دل کے رہنما پر فائرنگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)دربار صاحب کے سامنے سکھبیر سنگھ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو وہاں موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کی شناخت نارائن سنگھ چوڑا کے نام سے ہوئی ہے۔۶۲سالہ سکھبیر سنگھ بادل سکھ رہنماؤں کی جانب سے دی گئی سزا کے طور پر گولڈن ٹیمپل کے داخلی دروازے پر نیزہ لیے بیٹھے تھے۔سکھبیر سنگھ 2009 سے 2017 تک بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ رہے اور اس دوران ان کی جماعت کی جانب سے کی جانے والی غلطیوں کے اعتراف میں سکھ رہنماؤں کی جانب سے انہیں سیوادار کے طور پر گولڈن ٹیپمل میں زائرین کے جوتے صاف کرنے، برتن دھونے اور دیگر امور انجام دینے کی سزا دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نارائن سنگھ چوڑا نے ایک گولی چلائی جو سکھبیر سنگھ کو لگنے کے بجائے گولڈن ٹیمپل کے ستون پر لگی۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر