نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے میدان مار لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی سے تعلق رکھنے والی نندی ندایتو کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 72 سالہ نندی نے صدارتی انتخابات میں 57 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے بعد صدارت کے لیے دوبارہ ووٹنگ (رن آف) کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نندی ندایتو کی جیت 34 سال سے برسراقتدار ان کی جماعت کو مزید طاقت دے گی۔خیال رہے کہ نمیبیا نے سن 1990 میں جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کی اور اس وقت سے ہی وہاں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی کی حکومت قائم ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر