کراچی میں نابینا افراد کے احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

اسلام آباد(نیشنل ) نابینا افراد کی جانب سے پریس کلب چوک کے قریب مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ پریس کلب سے فوارہ چوک آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق پریس کلب سے گورنر ہاؤس جانے والا روڈ بند ہے۔سڑکیں بند ہونے سے آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس اور اطرف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ سندھ میں تمام نابینا افرادکو مستقل ملازمتیں دی جائیں، وزیراعلیٰ مستقل ملازمت کی سمری منظور کریں۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہونےتک دھرناجاری رہےگا۔وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹریفک منیجمنٹ کی ہدایت کی ہے اور ضلعی پولیس اور انتظامیہ کو بھی ٹریفک پولیس کی مدد کرنےکی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر